بابا کا بلڈوزر اثر و رسوخ والے لوگوں کو چھوڑے گا نہیں اور غریبوں کو چھیڑے گا نہیں: الطاف ٹھاکر

میر آصف

شوپیان: آج الطاف ٹھاکر نے ضلع شوپیان کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر شوپیان اور عام عوام سے ملاقات کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے یقین دلایا کہ عام عوام اور غریبوں کو انسداد تجاوزات مہم کے دوران ستایا نہیں جائے گا بلکہ یہ مہم اثر و رسوخ والے لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے سرکاری اراضی یا گھاس چرای پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔

“ہم نے آج ڈی سی صاحب سے بات کرکے اس بات پر زور دیا ہے کہ غریبوں اور عام عوام کو ستایا نہ جائے، جن کے پاس ١٠-٢٠ مرلے زمین ہو ان کو ستایا نہ جائے اور ان لوگوں کو در دبوچا جایے جنہوں نے سرکاری اراضی یا گھاس چرای پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے، ڈی سی صاحب نے بھی اس بات کی یقین دہانی دلائی کہ غریبوں کے ساتھ کوئی چھیڑ کھانی نہیں کی جائیں گی” الطاف ٹھاکر۔

الطاف ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ایل جی صاحب نے بہت بار یہ بات دہرائی کہ اثر و رسوخ، سیاسی طاقت یا بندوق کے زور پر جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے ہے انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔

پہلے ہی ضلع شوپیان میں کیی دکانیں سیل کردی گئی ہے، اس معاملے پر الطاف ٹھاکر نے یہ کہا کہ ہم نے یہ بات بھی دیسی صاحب کی نوٹس میں لائی اور انہوں نے یقین دہانی دلائی کہ جو دکانیں سیل ہوئی ہے یا جو دکانیں سرکاری اراضی پر بنی ہوئی ہے انکے لے کرایہ مقرر کیا جائے گا اور جلد ہی ان دکانوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

“جو غریب طبقے کے لوگ ہیں ان کے ساتھ کوئی چھیڑ خانی نہ کی جائے یہ بات ہم نے‌ ایل جی صاحب کی نوٹس میں لائی اور انہوں نے یقین دلایا کہ اس بات کا حکم نامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا” الطاف ٹھاکر۔